مجبوری

آج کا عنوان ہے "مجبوری"، آخر مجبوری کیا ہے؟ اور یہ ہم سے کیا کیا کروا دیتی ہے؟
اگر مجبوری پر سوالات کی بات کریں تو اس پر بہت سے سوالات پیدا ہوں گے، اتنا مشکل ہے اس مجبوری کو جاننا۔ مجبوری کا واسطہ زندگی کےحالات سے ہے، غور کیا جائے تو جیسے حالات ہوں گے ویسے ہی ہم قدم اُٹھائیں گے۔
            مجبوری کی ایک نہیں ہےبہت سی اقسام ہیں، کچھ مجبوریاں حالات کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں تو کچھ کو ہم خود بنا لیتے ہیں جن میں سے کچھ مجبوریاں ہمارے لیے سخت امتحان بن جاتی ہیں۔ یہ حالات ہی ہوتے ہیں جو ہمیں زندگی کے مختلف پہلوؤں سے ملا دیتی ہیں۔
میں نے زندگی میں بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے جو مجبوری کے باعث در بدر ہو رہے ہوتے ہیں، تو چلیں جانتے ہیں کہ ہم کہاں کہاں مجبور ہوتے ہیں اور مجبوری کی کیا کیا قسمیں ہو سکتی ہیں!!!!
رشتوں میں مجبوری:
                 اکثر اوقات ہم اپنے بعض رشتوں کی وجہ سے مجبور ہو جاتے ہیں، کبھی رشتے داروں کی خوشی کے لیے، کبھی رشتے نبھانے کے لیے تو کبھی خود کو جھوٹ کہہ کر دوسروں کو سچا قرار دینے کے لیے۔۔۔یہ مجبوری نہیں ہے تو کیا ہے!
کبھی سوچا ہے کہ ہمارے ارد گرد کچھ ایسے رشتے ہیں جو ہمہیں خوش کرنے کے لیے خود کی قربانی دے دیتے ہیں، ہم غلط ہوتے ھوۓ بھی سچے ثابت ہو جاتے ہیں یہاں وہ رشتے ہماری خوشی کے لیے اپنی خوشی چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری خوشی کی وجہ سے مجبور ہو جاتے ہیں جو آپکو خوش کر رہے ہوتے ہیں اور جو غلط ہوتے ھوۓ بھی سچا کردیتے ہیں۔
 میں یہاں پیار کی بات نہیں کر رہی مجبوری کی بات کر رہی ہوں، کیوں کہ جو رشتے آپکو خوش کر رہے ہیں اُنکو ہم دل سے نہیں جانتے، اگر دل سے جاننے لگیں تو وہ کبھی مجبور ہی نہ ہوں اور اگر ایسا ہوتا ہے تو اسکا مطلب ہے کہ دو لوگوں کے درمیان مجبوری کا نہیں بلکہ پیار کا رشتہ ہے۔ جہاں تک میں سوچتی ہوں پیار میں مجبوری نہیں ہوتی لیکن ہاں کبھی کبھی مجبوری بن بھی جاتی ہے۔
    دیکھا جائے تو زیادہ مجبوریاں رشتوں میں ہی پیدا ہوتی ہیں۔ اور کچھ ایسی مجبوریاں ہوتی ہیں جو رشتے ختم کر دیتی ہیں،  مجبوریاں رشتے جوڑنے کے ساتھ ساتھ رشتے توڑنے کا بھی کام کرتی ہیں، بہت ہی انوکھا کام کرتی ہیں یہ مجبوریاں بھی۔

محبت میں مجبوری:
       محبت میں بھی اِسکا اہم کردار ہے، لیکن یہاں اِسکی دو اقسام ہیں، پہلی جھوٹی مجبوری اور دوسری سچی مجبوری۔
جھوٹی مجبوری وہ ہے جو ایک طرفہ محبت میں ہوتی ہےجیسے اگر لڑکی کو محبت ہے تو لڑکا جھوٹی مجبوری بنا کے بس جان چھڑوانا کی کوشش کرتا ہے اور اگر لڑکے کو محبت ہے تو لڑکی جھوٹی مجبوری بنا کر رشتہ ختم کرنے کی کوشش کرے گی اور چھوڑ دے گی۔ اور مجبوری والے رشتوں میں محبت تو ہمیشہ ایک طرفہ ہی ہوتی ہے اظہار بھی وہ ہی کرتا ہے جو محبت کرتا ہے دوسرے کو بس ہاں یا نہ کرنی ہوتی ہے ورنہ دو طرفہ محبت میں اظہار بھی دو طرفہ ہوتا ہے مجبوریاں بھی کم ہوتی ہیں۔
       اب بات کرتے ہیں سچی مجبوری کی۔۔۔یہ اکثر دو طرفہ محبت میں پیدا ہوتی ہے، یہاں دونوں خاندان کا راضی ہونا بہت ضروری ہے ورنہ مجبوری بن جاتی ہے کیوں کہ جب ماں باپ ہی راضی نہ ہوں گے تو بچے مجبور ہو جاتے ہیں اور لڑکا لڑکی دونوں مجبور ہو کر ایک دوسرے کوچھوڑ دیتے ہیں۔  یہ ہے سچی مجبوری لیکن آج کل کا دور ہی الگ ہے دو طرفہ محبت میں دونوں خاندان نہ مانیں تو کوئی بات نہیں کیوں کہ بھاگنے کا آپشن تو ہے ہی، دو طرفہ محبت میں لڑکا اور لڑکی مجبوری میں آکر یہ غلط کر لیتے ہیں نہ ماں نظر آتی اُس وقت نہ باپ اور مجبور ہو کر غلط قدم اٹھا لیتے ہیں۔ اور یہ سارے کام مجبوریاں کرواتی ہیں۔
آج کا عنوان یہاں ہی ختم ہوتا ہے، امید ہے اپ سب کو یہ عنوان بہت پسند آے گا۔  یہاں میں یہ ضرور کہنا چاہوں گی ہمہیں اپنے رشتے داروں کا خیال رکھنا چاہیے وہ ہماری وجہ سے مجبور نہ ہوں اور محبت میں ماں باپ کو چھوڑ کر غلط قدم  نہیں اٹھانا چاہیے کیونکہ یہ سراسر غلط ہے۔ یہ زندگی ہے ہمہیں سوچ سمجھ کے قدم اُٹھانا چاہیے اور ایسے فیصلے لینے چاہیے جس سے نہ ہم دُکھی ہوں اور نہ دوسرے۔
شکریہ!

Posted: 16 Mar 2021

Visit for more

Joined in Dec 2020


() ()

Hussnain

Worth Reading
() (1106 days, 14 hours, 39 minutes ago)